موجودہ فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرنا ہوگا، عوامی تحریک

March 20, 2023

لاہور(خبرنگار)پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی نے کہا ہے کہموجودہ فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرنا ہوگا۔ملک میں کمر توڑ مہنگائی ،بیروزگای ، بد امنی ،کرپشن سمیت تمام مسائل کرپت قیادت و فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد ، لاہور ،اوکاڑہ اور ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔