پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

March 20, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر) پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 1 کروڑ 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ۔ اتوار کے روز پولیو ٹیموں نے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں گھر گھر دوبارہ وزٹ کیا اور ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اتوار کے روز بڑی تعداد میں مہمان اور ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ مہم کا آغاز پیر 13 مارچ کو کیا گیا تھا۔ جمعے کے روز 10 اضلاع میں مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔ مہم کے چھ روز میں 1 کروڑ 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے گئے ہیں۔ لاہور میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے گئے جبکہ فیصل آباد میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے گئے۔ اپنے پیغام میں اتوار کے روز پنجاب پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کا آخری دن ہے اور مہم سے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ پولیو وائرس کی منتقلی کو روکا جائے گا۔خضر افضال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران متحرک آبادیوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ کیونکہ متحرک آبادیوں کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے۔ انھوں دوبارہ سے یقین دلایا کہ ویکسین پولیو وائرس کے خلاف موثر ہے۔ 2023 میں پولیو کے خاتمے کے پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے بہترین فیصلہ ہے۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دوران انسداد پولیو کے حوالے سے تقریب جا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اس کے علاوہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان پولیو سے متاثرہ دو ممالک ہیں۔ تقریب میں لاہور قلندرز کے کرکٹروں نے بھی شرکت کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے قطرے پلا کر پولیو ٹیموں سے اظہار یکجہتی کیا۔