ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز اتوار کے روز بھی کھلے رہے

March 20, 2023

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز اتوار کے روز بھی کھلے رہے، سی ٹی او مستنصر فیروزکا کہنا تھا کہ سینٹرز پر روزانہ کم از کم 10 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی جارہی ہیں، گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے، لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ ٹاؤن سینٹر بھی رات 12 بجے تک کیلئے کھلے ہیں۔ مناواں سینٹر، لبرٹی سینٹر 24/7 کھلے رہیں گے، میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس جاری کرنا اولین ترجیح ہے ۔