خاتون سمیت2 لاش برآمد

March 20, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی گندا نالہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہ ہو سکی، ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق قتل یا خودکشی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔متوفیہ کی شناخت 37 سالہ تنزیلہ کے نام سے ہوئی ہے۔