پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی، امریکی رپورٹ

March 20, 2023

فوٹوفائل

عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔ جس کے بعد شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنی۔

رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہدف تنقید بنایا گیا اور کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں اب بھی جاری ہیں۔

کشمیر میں دہشتگردوں کی کاروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔