سلمان خان کا اپنے ہی گانے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ

March 22, 2023

فوٹو، اسکرین گریب

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلّو بھائی نے اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے نئے گانے ’جی رہے تھے ہم‘ کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے نئے گانے ’جی رہے تھے ہم‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس میوزِک ویڈیو میں جو ’فالنگ‘ والا اسٹیپ ہے جس میں درحقیقت کوئی اسٹیپ نہیں ہے وہ کرکے دِکھاؤ۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ محبت کا تو پتہ نہیں لیکن یہ اسٹیپ کرتے ہوئے کوئی بھی گِر ضرور جائے گا۔


اس میوزِک ویڈیو میں سلمان خان ساتھی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ فلم کے دیگر اداکاروں جسی گل، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، شہناز گل اور پلک تیواری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کے لیے شبیر احمد کے لکھے ہوئے اس رومانوی گانے کی موسیقی کو امل ملک نے تخلیق کیا ہے اور سلمان خان نے گایا ہے۔

فرہاد سمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘سے اداکارہ شہناز گِل بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے جارہی ہیں۔