IMF مطمئن نہ ہوسکا، شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ

March 22, 2023

پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔

پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کےحساب سے متعین کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود میں کم از کم 2فیصد اضافے کے لئے دباؤ ڈالا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا جس میں شرح سود کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔