کیف: روس کا رات گئے اسکول پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

March 22, 2023

ڈرون حملے کے بعد ریسکیو اہلکار کارروائی میں مصروف ہیں۔

کل رات گئے روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون حملہ کیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ’تین افراد ہلاک، دو زخمی ہوئے جبکہ ایک کو ریسکیو کیا گیا۔ چار افراد ملبے تلے دبے ہیں۔‘

کیف کے جنوب میں واقع ہائی اسکول پر ڈرون حملہ ہوا، طلبہ کے رہائشی یونٹس کی دو منزلیں جزوی طور پر تباہ ہوگئیں۔

تعلیمی سرگرمیوں کےلیے استعمال ہونے والی ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب 300 مربع میٹر پر پھیلی آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔