مختلف واقعات میں تین افراد زخمی

March 24, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں نوعمرلڑکے سمیت تین افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو محمد قدیر نے بتایا کہ محلہ قائد آباد کے پاس کنو نامی آدمی نے فائرنگ کر کے میرے بھائی نصیر کو زخمی کر دیا۔ تھانہ نصیرآبادکو امین جان نے بتایاکہ اس بھائی زوتا خان عمر 19 سال دو دن قبل گھر میں لڑائی جھگڑا کر کے کہیں چلا گیا تھا ،گزشتہ روز حمزہ نے فون کر کے اطلاع دی کہ زوتا خان سخت زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کی ایمر جنسی میں موجود ہے۔تھانہ بنی کو محسن ارشد نے بتایاکہ اس کی بیوی حنامحسن نے بتلایا کہ بچوں کے ہمراہ دوائی لینے کیلئے فورتھ ویو روڈ پر گئی جہاں روڈ کراس کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار نےمیرے بیٹے محمد بن محسن کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔