بارش کی پیشگوئی، واسا افسران و ملازمین کو الرٹ رہنے کا حکم

March 25, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی سی تک تمام افسران و ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیشگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا۔ جمعرات کی شب سے ملتان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کو چیک کیا اور ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا انہوں نے اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے، سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی ڈائریکٹر ورکس نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 40ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ پر37 ملی میٹرجبکہ کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 39ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔