شفاف جسامت کی حامل عجیب و غریب آبی مخلوق

March 26, 2023

بچو! سمندر اپنے سینے میں ناجانے کتنی ہی ایسی آبی حیات کو چھپائے ہوئے ہے، جنہیں ابھی تک انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہے۔

ایسے ہی ایک عجیب و غریب سمندری مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف آنکھوں میں رنگ موجود ہے۔

یہ آبی مخلوق اس قدر شفاف جسامت کی حامل ہے کہ اس کے پیٹ میں موجود تھیلی نارجی رنگ کے انڈوں سے بھری دکھائی دیتی ہے۔

یہ کیڑے نما آبی مخلوق سیسٹیسوما دکھنے میں جھینگے کی مانند ہے جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کی گہرائی میں زندگی بسر کرتی ہے۔