اماراتی ہلال احمر کی خیرپور میں بھی راشن کی تقسیم اور افطار

March 26, 2023


متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کی جانب سے سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن کی تقسیم اور افطاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والا راشن اور افطار کی تقسیم کا سلسلہ عزت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔

ویڈیو گریب

یو اے ای ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی نے افطار اور راشن کی تقسیم کے سلسلے کا آغاز سندھ کے علاقے خیر پور سے کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف مقامات پر افطاری کے دستر خوان روزانہ کی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عزت و احترام کےساتھ پُرتکلف افطار سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ویڈیو گریب

یو اے ای ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت اپنے مستحق پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پورے رمضان جاری رہے گا۔