ویانا میں رمضان المبارک کے روح پرور مناظر

March 27, 2023

ویانا (اکرم باجوہ) پوری دنیا میں رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مساجد اور مذہبی اداروں میں لوگوں کا رش اور رونقیں بڑھ جاتی ہیں اور روح پرور مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔اسی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں رمضان شریف کے آغاز اور پہلے جمعہ مبارک کے موقع پر جمعہ مبارک کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ویانا میں جمعہ مبارک کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اعلیٰ عہدیداروں یو این او سے وابستہ مسلم کمیونٹی کے ہزاروں فرزندان توحید اسلام نے ایک ساتھ جمعہ کی نماز ادا کیا ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مساجد اور مذہبی اداروں منہاج القرآن آسٹریا ،مسجد البلال ویانا ،مسجد ابراہیم ،نور اسلامک سنٹرویانا ،ادارالمصطفیٰ سنٹر ویانا اور مسجد المدینہ ویانا میں بھی نمازِ جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جمعہ کے اجتماعات میں امت مسلمہ فلسطین کیلئے خصوصی دعائیں اور پاکستانی مساجد میں بھی امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔