مصر کا 700 ڈالر کے عوض 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

March 27, 2023

مصر پہلی بار کئی سالوں کا ویزا جاری کر رہا ہے، ویزا آن ارائیول کی سہولت کےلیے چند مزید ممالک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

5 سال کا ملٹی پل انٹری ویزا 700 ڈالر میں لیا جاسکے گا جبکہ 180 سے زائد ممالک کے شہری 30 دن کا سنگل انٹری ویزا آن ارائیول 25 ڈالر میں حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیر سیاحت احمد عیسیٰ نے کہا کہ چین اور بھارت کو ویزا آن ارائیول کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ اقدامات سیاحت کے فروغ کےلیے کیے جا رہے ہیں، مصر کی معیشت میں غیر ملکی زر مبادلے اور ملازمتوں کےلیے سیاحت اہم ذریعہ ہے۔

پچھلے سال ایک کروڑ 17 لاکھ سیاحوں نے مصر کا رخ کیا تھا، حکومت اس تعداد کو سالانہ 25 سے 30 فیصد بڑھا کر 2028 تک 3 کروڑ کرنا چاہتی ہے۔

وزیر سیاحت نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال جنوری اور فروری میں سیاحوں کی آمد میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر ثقافت اور سیاحت ہو ہیپنگ یکم سے 4 اپریل تاک قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

مصری وزیر کا کہنا تھا کہ چین کے وزیر سے سیاحت کے فروغ کیلئے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں 2 لاکھ 20 ہزار چینی سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا تھا۔