چکن منچورین پاکستانی ڈش ہے یا انڈین؟ نئی بحث چھڑگئی

March 28, 2023

چکن منچورین پاکستانی ڈش ہے یا انڈین؟ امریکی اخبار کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی۔

پاکستانیوں کی طرف چکن منچورین کو اپنانے پر بھارتی شہری دفاع میں آگئے۔

امریکی اخبار کی پوسٹ پر کسی بھارتی نے اسے انڈین چینی شیف کی تو کسی نے اپنی امی کی ایجاد قرار دیا۔

اس پوسٹپر کسی نے سوال بھی داغ دیا کہ کیا اگلی پاک، بھارت جنگ چکن منچورین پر ہوسکتی ہے؟

امریکی اخبار نے چکن منچورین کی ترکیب پوسٹ کرتے ہوئے اسے چائنیز اور پاکستانی کھانے کا ملاپ کہا تھا۔