نیب ختم کرکے مجرموں کا ٹولہ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے، تحریک انصاف

March 30, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ مشترکہ ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم کا آج اصل گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا، نیب کا ادارہ ختم کرنے کے بعد ‏مجرموں کا ٹولہ سپریم کورٹ آف پاکستان پر مسلسل حملہ آور ہے ۔ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم کرنے کیلئے اپنی مرضی کی ترامیم کر کے غیر قانونی قانون سازی کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے۔