انسداد اسموگ کیلئے قانون سازی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

March 30, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے انسداد سموگ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر قانون سازی کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ سموگ رولز 2023 میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹےکےمالک کو 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانے کیساتھ بھٹہ سیل کرنیکی سزا شامل ہے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 2 ہزارسے 4 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جسکے گا، کوڑے کو آگ لگانے پر 5 ہزار سے 10 ہزارتک جرمانہ کیا جاسکے گا۔