وزراء اور سیکرٹریز کےمختلف شہروں کے دورے، آٹا فراہمی کا جائزہ

March 30, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر، خبرنگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گوجرانوالہ کادورہ کیا۔ جی ٹی روڈ کامونکی کا بھی دورہ کیا،نگران صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسنمراد نے راجن پور کا دورہ کیا، مفت آٹا کی تقسیم کے پوائنٹس کا معائنہ کیا۔انہوں نے آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ ،صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز بلال افضل نے خانیوال اورجہانیاں کے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا انتظامات پر اظہار اطمینان کیا - کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں کل 29لاکھ 74ہزار سے زائد فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں ۔سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے آفتاب سٹیڈیم ضلع راجن پور، ڈیر غازی خان میں مفت آٹے کی فراہمی کے مراکز پرآٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی میں قائم مفت آٹا میگا پوائنٹس کا دورہ کیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مسعود انور سپیشل لیہ گئے۔انہوں نے میلاد گراؤنڈ لیہ، خورشید سٹیڈیم چوک اعظم اور چوبارہ کے آٹا تقسیم مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے تصدیقی کاؤنٹر پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔