ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکلناوزیرخارجہ کا ویثرن، رانافاروق سعیدبھٹو کی برسی پر افطار کروانے کا فیصلہ

March 30, 2023

لاہور (اپنے نامہ نگار سے )قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپین یونین کے ہائی رسک ممالک فہرست سے پاکستان کا اخراج وزیر خارجہ کے وژن کا ثمر ہے۔ مزید برآں اسلم گل کی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا ،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی منانے کے حوالے سے تیاریوں پر غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ 4 اپریل کو بھٹو شہید کی برسی پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام 158سے ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب اور افطار ہو گا۔