مستقل بیماری کی وجہ سے روزوں کا فدیہ ادا کرنا

March 31, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میری شریک حیات گردوں کے مرض کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتی۔ 2022 اور 2023 کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوگا؟

جواب: اگر ماہر دین دار ڈاکٹر کی رائے کے مطابق آپ کی شریکِ حیات گردوں کے مرض کی وجہ سے روزے رکھنے پر بالکل قادر نہیں ہے، روزے رکھنے کی صورت میں مرض کے بڑھنے کا اندیشہ ہے، اور اس کے صحت مند ہونے کا امکان بھی نہیں ہے تو اس صورت میں فدیہ دینا جائز ہے یعنی ہر روزے کے بدلے صدقۂ فطر کی مقدار (پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) فقراء و مساکین پرصدقہ کرنا واجب ہوگا۔