کراچی کے مسافر 16 گھنٹے کے انتظار کے بعد مدینہ منورہ روانہ

March 31, 2023

—فائل فوٹو

سیرین ایئر کی پرواز کے کراچی کے مسافر 16 گھنٹے کے انتظار کے بعد مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

ایوی ایشن ذرا ئع کے مطابق سیرین ایئر کی پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو گزشتہ رات آف لوڈ کیا گیا۔

پرواز ای آر 911 نے رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

290 مسافر کافی دیر تک جہاز میں بیٹھے روانگی کے منتظر رہے، جس کے بعد انہیں لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

لاؤنج میں نمازِتراویح اور رات کے کھانے کے بعد مسافروں کو ہوٹل پہنچایا گیا۔

ایئر بس اے 330 طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی جس کے بعد پرواز آج ساڑھے 12 بجے دن مدینہ کی جانب روانہ ہو گئی۔