زرعی ملک میں عوام مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں، عطاء محمد بنگلزئی

April 01, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور عثمان علی جمالی نے کراچی میں زکواۃ اور آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ میں بچوں سمیت گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے افسوس کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ سستے داموں آٹے سے محروم ہیں حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کراچی کےمعصوم افراد لقمہ اجل بنے ملک میں گندم کی فضل اوربیرون سے لاکھوں ٹن درآمد کے باوجود غریب عوام کو آٹا دستیاب نہیںرہنماؤںنے کہاکہ کوئٹہ میں سو کلو کے آٹے کی بوری14ہزار،پچاس کلو کی بوری سات ہزار جبکہ 20کاتھیلہ تین ہزار کے قریب فروخت ہورہاہے جو محنت کش طبقے کیلئے بہت زیادہ ہے حکومت بلوچستان بھرمیں آٹے کی مناسب قیمت پر دستیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے صرف بیانات جاری کرنے سے مسائل نہیں ہونگے۔