کوئٹہ(پ ر) بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید نعیم اختر کی زیر قیادت حالیہ 35ویں نیشنل گیمز منعقدہ کراچی میں نمائشی مقابلوں میں بلوچستان تھرو بال مینز ٹیم نے مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی،بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان آفریدی نے ٹیم کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کی انہوں نے کہا کہ جس ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے اس ملک کے کھلاڑی بھی آسودہ ہوتے ہیں، ہمارے ملک کی معاشی حالت اتنی اچھی نہیں اس کے باوجود جو لوگ اسپورٹس میں حصہ لےرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری جلد ایک جامع پروگرام تشکیل دیں جس میں وہ بلوچستان کے ڈویژنل لیول پر ٹورنامنٹ کا مکمل بجٹ بنا کر دیں، آنے والے دنوں میں سبی نصیر آباد اور جھل مگسی میں بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹس کی مکمل سرپرستی کرینگے، جنرل سیکرٹری سید نعیم اخترنے عمران خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ 35ویں نیشنل گیمز کے لیے میڈم ربابہ حمید درانی نے بلوچستان تھرو بال ٹیم کے لیے خاطر خواہ رقم فراہم کی اور ساتھ ہی ساتھ یاسر فہیم نے بھی مالی مدد کی۔