• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی نظام کا حامل ہے،ڈاکٹر محمد اشرف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو پانی کی شدید قلت ، موسمیاتی تبدیلیوں اور زرعی نظام پر بڑھتے دبائو جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اس سلسلے میں واٹر ریسورس اکاؤنٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام کے تحت بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے میڈیا ایکسپوژر وزٹ اور سہ ماہی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دوران تکنیکی بریفنگ اور فیلڈ وزٹس کے ذریعے صحافیوں کو پانی کے مسائل اور عملی اقدامات کا قریب سے مشاہدہ کرایا گیا ۔ پریس بریفنگ میں انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ریپریزنٹیٹو ڈاکٹر محمد اشرف نے پاکستان کے آبی وسائل اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی نظام کا حامل ملک ہے جبکہ زیرزمین پانی گھریلو ، صنعتی اور زرعی ضروریات کا بڑا ذریعہ ہے ۔ بعد ازاں صحافیوں نے چکوال اور مانسہرہ میں منصوبہ جاتی مقامات کا دورہ کیا جہاں جدید ٹیکنالوجی ، مٹی میں نمی ناپنے والے سینسرز اور ہائیڈرولک ریم پمپ کے ذریعے پانی کے مؤثر استعمال اور زرعی پیداوار میں بہتری کے عملی نتائج کا مشاہدہ کیا ۔
کوئٹہ سے مزید