اداکارہ تزین حسین کس لیجنڈری اداکار کی بیٹی ہیں؟

April 01, 2023

بشکریہ انسٹاگرام

کیا آپ جانتے ہیں ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ میں اقبال کے کردار سے ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اور پروفیسر تزین حسین کون ہیں اور کس پاکستانی لیجنڈری اداکار کی بیٹی ہیں۔

حال ہی میں ثروت نذیر کے لکھے ہوئے ڈرامہ سیریز ’یونہی‘ سے اداکاری کے شعبے میں دوبارہ قدم رکھنے والی اداکارہ تزین حسین معروف پاکستانی لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی بیٹی ہیں۔


تزین حسین ایک طویل عرصے سے شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

تاہم وہ ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ سے قبل ماضی کے مختلف مشہور ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں مہلت، اور عورت قابل ذکر ہیں۔