پریانکا چوپڑا کی بیٹی کو بھارت کیسا لگا؟

May 10, 2023

فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں اپنی بیٹی مالتی میری کو پیدائش کے بعد پہلی بار اپنے ملک بھارت لے کر گئی تھیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹی کے ہمراہ اپنے پہلے دورۂ بھارت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مالتی میری کو بھارت میں ہر چیز اچھی لگی اور خاص طور پر اسے ہندوستانی کھانا بہت پسند آیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اب میں، نک اور میری بیٹی بطورخاندان بھارت جاسکتے ہیں، میرے لیے یوں فیملی کے ساتھ وہاں جانا بہت خاص تھا۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ جب وہ ماں بنی تو انہیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا پڑا اور زیادہ پروجیکٹس کرنے کے لالچ کو چھوڑنا پڑا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نہیں چاہتی کہ صرف اس لیے کہ مجھے کام دوبارہ نہیں ملے گا تو کوئی اور میرا کام کرے کیونکہ میرے اندر اب بھی کافی توانائی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ لیکن جب بیٹی پیدا ہوئی تو اس کے علاوہ میرے لیے کوئی چیز اہم نہیں رہی، وہ میرے لیے گھر واپسی کا اشارہ ہے، میں جہاں بھی جاتی ہوں مجھے بیٹی کے پاس گھر واپس گھر جانا پڑتا ہے، وہ ہر جگہ میرے ساتھ ہے۔

پریانکا نے بتایا کہ مجھے اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور اپنی ساس کی طرف سے بہت زیادہ تعاون حاصل ہے اور اسی لیے میں اپنے کام اور ذاتی زندگی کو سنبھال سکی اور اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع حاصل کرسکی۔