پاک فضائیہ کا ایم ایم عالم کو خراجِ عقیدت، خصوصی پرومو جاری

May 21, 2023

پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک منٹ سے کم وقت میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا جو آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ آپکی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپکو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ اپنے غازیوں اور شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔