اسپین میں طوفانی بارش، سیلاب کا انتباہ جاری

May 26, 2023

میڈرڈ( نیوز ڈیسک) اسپین میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،جس کے بعد حکومت نے مختلف علاقوں میں سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا۔ خبرساں اداروں کے مطابق مقامی حکام نے حفاظتی طور پر اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دیگر عوامی خدمات کو بند کر دیا ہے۔اسپین کے ساحلی جنوب مشرق علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ، مقامی حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مرسیا، ویلینسیا اور اندلس شامل ہیں ۔ حکومت نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا انتباہ جای کردیا ہے۔