بھارت، کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کا پہلا مسلم اسپیکر بلامقابلہ منتخب

May 26, 2023

بنگلور ( نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور 5مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے کانگریس کے سینئر لیڈر یو ٹی قادر کو متفقہ طور پر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی میں پہلے مسلم اسپیکر بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے اس سے قبل اس عہدہ پر کوئی بھی مسلم قائد منتخب نہیں ہوا۔