راجہ ناصر جعفری سے لیاقت بلوچ کی ملاقات‘ آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق

May 27, 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہر اُس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جس سے آئین و قانون کی بالادستی اور عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملے کی مذمت کی گئی۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔