اورنگی ٹاؤن، فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نےاورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل کرلیا، ہلاک ہونے والاڈاکو نکلا،جبکہ زخمی ساتھی ڈاکس پولیس کے ہاتھوں گرفتارہے،ہلاک ملزم کے ایک ساتھی کو مومن آباد پولیس نے گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں 25 سالہ محمد عمر ولد صابرشاہ کو شدید زخمی حالت میں اس کا ساتھی حماد عباسی شہید اسپتال لایا،اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی جہاں حماد نے پولیس کو بیان دیا کہ مذکورہ مقام پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر عمرکو گولی ماری ہے،بعدازاں محمد عمر دوران علاج دم توڑگیا،پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اور زخمی کے ساتھی کا بیان لینے کے بعد کیس کا معمہ حل کرلیاگیا،ہلاک ملزم عمراور اس کا ساتھی صدام حسین شاہ ولد سید نواب ڈاکس تھانے کی حدود مائی کولاچی روڈنزد این آر پھاٹک کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے ہفتے اوراتوار کی شب زخمی ہوئے،زخمی حالت میں عمر وہاں سے ایک ساتھی سمیت فرار ہوکر علاج کیلئے عباسی اسپتال پہنچا تھا،جبکہ ساتھی صدام کو ڈاکس پولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکرکے سول اسپتال منتقل کیا،جبکہ پولیس کو گمراہ کرنے والے ساتھی حماد کو مومن آباد پولیس نے گرفتارکرلیا،پولیس حکام کے مطابق ہلاک او رزخمی ملزم نے اپنے تیسرے ساتھی کے ہمراہ رضویہ میں شادی کی تقریب میں آئے8 شہریوں کو لوٹا تھا،دو موٹرسائیکل پرسوار شہریوں نے ڈاکوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں ڈاکو موٹرسائیکل سے گراور پھرساتھی نے اٹھایا اور فرارہوگئے تھے۔