دھنوش کی گھنی داڑھی اور بڑے بال، پرستار حیران

May 29, 2023

بھارتی اداکار دھنوش اپنی نئی تامل فلم ’کیپٹن ملر‘ کی عکسبندی کی تیاری کر رہے ہیں۔

آج انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک نئے انداز میں دیکھا گیا، انہوں نے گھنی داڑھی رکھی ہوئی ہے اور بال بھی بڑھا رکھے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دھنوش کو ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ چند لمحوں کیلئے ایک پرستار کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے بھی رکتے ہیں۔