لڑکی کا لرزہ خیز قتل: بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوال

May 29, 2023

بھارت میں سرعام قتل کی لرزہ خیز واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھا دیا۔

دارالحکومت نئی دہلی میں 20 سالہ لڑکے نے اپنی 16 سالہ گرل فرینڈ کو چھریوں کے وار اور پتھر مار کر سرعام قتل کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرعام قتل کی اس ہولناک واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے سے متعلق سوال اٹھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ نئی دلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ نے دلی کو خواتین و لڑکیوں کیلئے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی ملیوال نے کہا کہ بہیمانہ قتل کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلی سے گزرتے لوگوں میں سے کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

سواتی ملیوال کے مطابق نئی دلی خواتین کیلئے انتہائی غیر محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔