طرحی و منقبطی مشاعرہ ولادت بی بی معصومہ قم

May 30, 2023

کراچی(پ ر)سالانہ طرحی و منقبطی مشاعرہ بسلسلہ ولادت بی بی معصومہ قم کا انعقاد مسجد باب العلم میں ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حضرت معصومہ قم بلند پایہ سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار کی مالک تھیں ،آپ کی سیرت و کردار کی پیروی کرکےنجات حاصل کرسکتی ہے ، نظامت کے فرائض علامہ محمد نقی نقوی نے انجام دیئے جبکہ مولانا حسن رضا رضوی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ ابرار نقوی ،علامہ مبشر زیدی ،غلام علی عارفی،شبر رضا اور دیگر شریک ہوئے۔