یہ دوسرا نصرت فتح علی خان ہے بھائی، راحت فتح کے بیٹے کی پرفارمنس پر کمنٹس

May 30, 2023

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی ڈیبیو پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی آواز اور گانے کا انداز سُن کر اُنہیں قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔


شاہ زمان علی خان کی ڈیبیو پرفارمنس کی ویڈیو میں شاہ زمان مشہورِ زمانہ گانا ’کنا سوہنا تینو رب نے بنایا‘ گا رہے ہیں۔

شاہ زمان کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ زمان نصرت فتح علی خان کی طرح گا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ زمان علی خان اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ اس سے قبل بھی پرفارم کر چکے ہیں مگر یہ وائرل ویڈیو اُن کی ڈیبیو پرفارمنس کی ہے۔

اسکرین شاٹ

اس ویڈیو کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شاہ زمان علی خان آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں۔