مائیکرو ویو میں انڈے ابالنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

May 30, 2023

فائل فوٹو

ٹک ٹاک کے وائرل ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے خاتون کو مائیکروویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو کو دیکھتے ہوئے خاتون نے مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنے کی کوشش کی تو انڈے پھٹ گئے اور خاتون کا چہرہ جھلس گیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی سے بھرے مگ میں ڈالا اور پھر اسے مائیکرو ویو میں چند منٹ کے لیے رکھ دیا جس کے بعد اس نے ان پر ٹھنڈا چمچہ لگایا تو انڈے پھٹگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنا چہرہ جھلس جانے کے بعد علاج کرایا اور کہا کہ 12 گھنٹے بعد بھی تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس ڈِش کو بنانے کی کوشش نہ کریں۔

متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد سے تکلیف میں ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنا خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ مائیکرو ویو سے انڈے نکالنے کے بعد بھی ان کے پکنے کا عمل کچھ دیر تک جاری رہتا ہے۔