ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر کھدائی کے دوران پھٹنے والی پانی کی لائن کی مرمت کا آغاز

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مصروف ترین سڑک ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر کھدائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی ،پانی جمع ہونے سے ٹریفک کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ،واٹر بورڈ کے چیف آپریشنل آفیسر اسد اللہ خان نے کہا ہےکہ آئی آئی چندریگر روڈ پر 6 انچ قطر پانی کی لائن متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے ضیا الدین روڈ سے آئی آئی چندریگر جانے والی سڑک پر پانی جمع ہوا بعد ا زاں واٹر بورڈ نے لائن کو پمپنگ اسٹیشن سے بند کردیا اور پانی کے اخراج کے لیے سکشن مشین پہنچ گئیں، واٹر بورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن کی مرمت کا آغاز کر دیا تھا۔