کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق تفتیش جاری

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے ، پولیس نے عوامی کالونی میں ایک گھرپر چھاپہ مارا،پولیس کے چھاپے کے دوران مطلوب مبینہ ملزم کامران فرارہوگیا ، تفتیشی پولیس نے بتایا کہ فرار مبینہ ملزم پولٹری فارم کا مالک بھی ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ملزم کی ہدایت پر ہی گرفتارملزم مردہ مرغیاں سپلائی کرنے جارہے تھے، 24 اور 25 مئی کی درمیان شب گرفتار تین ملزمان سے دو اہم رجسٹر بھی ملے۔