ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف فیصلہ قابل تحسین‘ ساجد میر، مولانا ابوتراب

June 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر اور سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کا تاریخ ساز و قابل تحسین فیصلہ ہے۔وفاقی شرعی عدالت نے 19مئی کو تقریباً دو سال کے طویل عرصہ کی سماعتوں کے بعد متنازع ترین ٹرانس جینڈر ایکٹ کے بارے میں اپنا محفوظ کردہ فیصلہ درست طور سنایاہے۔ شرعی عدالت نے ایکٹ کی متنازعہ دفعات کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے حکومت وقت کو مذکورہ ایکٹ میں تبدیلیوں کا جو حکم جاری کیا ہے اس احسن قدم پر مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہورکے آفس میں ملتان سمیت دیگر شہروں سے آنیوالے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر علی محمد ابوتراب نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جب کبھی بھی اس کیس کی پیروی، آئین کا حصہ بنانےاور اسے نافذ العمل کروانے کا معاملہ ہو گا ہم حکومت وقت کے سامنے اس فیصلے کے حق میں بھرپور مثبت کردار ادا کریں گے۔