ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال و یونیورسٹی میں ایپکا کے دو گروپس میں اختلافات ختم، دونوں گروپس نے ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے مل کر چلنے کا عزم کیا ہے ، یہ اعلان گزشتہ روز ایپکا رہنما رانا عامر علی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں کیا گیاجس میں دونوں گروپس کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ،ایپکا رہنماؤںرانا عامر علی اور راؤ نعمان امجد نے کہا کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ملازمین کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے بطور ایسوسی ایشن اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے، شہزاد ،حلیم ،راشد ستار اور امجد بلوچ نے کہا کہ کمیونٹی اور ادارے میں شر پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے گی اور آئندہ ایسی حرکت کرنے والے کو کٹہرے میں لایا جائے گا، اجلاس میں سابق صدر ایپکا اطہر اقبال اعوان، صدر پیرا میڈیکس وسیم سلیم، سیکرٹری جنرل ملک فرحان گل، ایپکا عہدیدران عرفان شہزاد، منور حسین ،محسن خان،نوید احمد، آصف ستار، رانا اسد،راو عطاء الرحمن ،رانا خلیل احمد ، راؤ جاوید اختر نے شرکت کی۔