ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کیں، ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 19 فروری سے 10مارچ 2026 کے دوران پرائس کنٹرول اقدامات کے تحت مجموعی طور پر 60 ہزار 750 انسپکشنز کی گئیں،کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 17 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 45 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 دکانیں سیل کیں جبکہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کو مجموعی طور پر 92 لاکھ 60 ہزار 700 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔