ملتان (سٹاف رپورٹر)درگاہ سیدنا چادر والی سرکار کے سجادہ نشین صاحبزادہ سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارکاللہ ربّ العزت کا مومنوں کے لیےخاص تحفہ ہے، اس ماہزیادہ سے زیادہ عبادات کر کے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنی چاہیے، سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی ،سابق صوبائی وزیر رانا اعجاز نوناور ڈین آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر صہیب قدوس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کی بہار ہے، رمضان المبارک میں اللہ ربّ العزت کی رحمتوں کے خزانے کھول دیے جاتے ہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشنگورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان کے صدر ملک عمران یوسف کی جانب سے عمائدین شہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب و سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میںصدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، مخدوم سید عامر الحسن گیلانی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، سینئر مسلم لیگی رہنما ملک انور علی، چیئرمین ملک اسلم ڈوگر، تحریک انصاف کے رہنما ملک ثاقب محمود مہے، معروف سماجی رہنما شاہد محمود انصاری، ملک عرفان فریدی، شیخ عبدالحمید قادری، انیس احمد عباسی، ملک محمد راشد، ملک وسیم، چیئرمین رانا نعیم ،ملک اسلم ڈوگر، حافظ شاہنواز، میجر تاج محمد، ملک ہدایت اللہ، رانا بختیار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سمیت کثیر تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔