ملتان (سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے دوران کئی مقامات پر گرج چمک بھی دیکھی گئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ موسمی سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث موسم خوشگوار اور معتدل ہو جائے گا، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارش سے گندم کی فصل بھی متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔