ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا اور کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا،اس موقع پر واسا حکام اور متعلقہ افسران نے انہیں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی،دورے کے دوران ناقص سیفٹی انتظامات اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سائٹ سیفٹی آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا جب کہ ورکرز کی کم تعداد پر سائٹ انجینئر ای سی ایس پی کی سرزنش بھی کی گئی،اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ سائٹ سیفٹی اور ایس او پیز کے نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔