• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، کینٹ پولیس نے ملزم مشتاق سے 260گرام چرس، ملزم سہیل سے 10لیٹر شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم عامر سے 7لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم ریاض سے 30لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم فرید سے 30لیٹر شراب، ملزم اسفند سے 15لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم ممتاز سے 20لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم صفدر سے 10لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم حمزہ سے 1100گرام آئس، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب اور حرم گیٹ پولیس نے ملزم حنیف سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے پولیس پر فائرنگ اور ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کوتوالی پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ گلگشت پولیس نے شہری کی گاڑی واپس دلوانے کا جھانسا دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 9نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بوہڑ گیٹ پولیس نے شہری کا مکان ہتھیانے کیلئے جعلی رجسٹری تیار کروانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے ٹریفک حادثہ میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ گلگشت پولیس نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کوتوالی پولیس نے پنجاب ڈویلپمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قادرپورراں پولیس نے دو ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے جب کہ پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید