• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان سے 54ویں سی ٹی پی کے پروبیشنری افسران کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے 54ویں سی ٹی پی کے پروبیشنری افسران نے ملاقات کی،اس موقع پر افسران کو ملتان ڈویژن میں جاری انتظامی و ترقیاتی امور اور سرکاری نظامکار سے آگاہ کیا گیا،کمشنر نے بتایا کہ پروبیشنری افسران مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کر کے اداروں کے ورکنگ سٹائل اور انتظامی طریقہ کار کا عملی جائزہ لیں گے تاکہ انہیں فیلڈ میں کام کرنے کا مؤثر تجربہ حاصل ہو سکے، انہوں نے کہا کہ سرکاری سروس کے آغاز میں نظام کو سمجھنا، عوامی مسائل کا ادراک کرنا اور بروقت و مضبوط فیصلے کرنا کامیابی کی کنجی ہے۔
ملتان سے مزید