ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں سرکاری افسر پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے جہاں زون تھری کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن اعجاز سوہنی کو مبینہ طور پر سپروائزرز کے ایک گروپ نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور ان کا سر پھاڑ دیا،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق زون تھری میں اسسٹنٹ منیجر آپریشن اعجاز سوہنی نے سپروائزر طارق کو کنٹینرز خالی کرنے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی، تاہم سپروائزر نے مبینہ طور پر احکامات ماننے سے انکار کر دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، اسیدوران سپروائزرز کے ایک گروپ میں شامل افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے اعجاز سوہنی پر حملہ کر دیا جس