ملتان (سٹاف رپورٹر) عید گاہ چوک تا مچھلی منڈی نو تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ 3 ہزار 500 فٹ طویل اور 30 فٹ سے زائد چوڑی سڑک 4 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیح ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی، اس موقع پر سی او کارپوریشن اقبال خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔