نشتر کالونی، 38سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت، قتل کاشبہ

June 01, 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے )نشتر کالونی کے علاقے میں 38 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ، آشیانہ روڈ کا رہائشی 4 بچوں کا باپ فرخ شہزاد گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا . ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ متوفی کے ایک خاتون سے 2 سال سے تعلقات تھے شبہ ہے کہ نشہ آور چیز دے کر اس کو قتل کیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔