نامعلوم افراد 18سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار

June 02, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) شاہدرہ میں واقع راوی ہسپتال میں نامعلوم افراد 18سالہ نوجوان کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ نامعلوم افراد نے ہسپتال عملے کو یہ بتایا کہ نوجوان کی طبیعت خراب ہے مگر جب عملے نے چیک کیا تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا جس کی کمر میں دو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔